Learn more about EECP treatment in Pakistan in simple Urdu language.

ای ای سی پی کیا ہے؟

امراض قلب کے لوگوں کے لیے امید کی کرن

ای ای سی پی امریکہ کی جدید ٹیکنالوجی ایف ڈی اے اور اے ایچ اے سے منظور شدہ ہے۔

جینے کا نیا انداز

امراض قلب بالخصوص انجائنا (سینے میں درد) دنیا بھر میں تشویش کا باعث بن چکا ہے۔ امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں ۷۰ لاکھ سے زائد افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔ پاکستان میں بھی یہ مرض مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ موجودہ اعداد و شمار کے مطابق ہمارے ملک میں ۶۰ فیصد مریض انجائنا کے مرض میں مبتلا ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ انجائنا کے علاج کے لیے ایک طرف ماہرین امراض قلب ادویات، انجیو پلاسٹی اور بائی پاس سرجری کا استعمال کرتے آئے ہیں اور دوسری طرف سائنسی تحقیق اس مہلک مرض کےعلاج کے لیے جدید طریقے تلاش کرنے میں اپنا کردار بخوبی سر انجام دے رہی ہے۔

یہ کیسی ٹکنیک ہے؟

ای ای سی پی ایک ایسا طریقہ علاج ہے جس میں بغیر آپریشن اور بے ہوش کئے مریض کا علاج کیا جاتا ہے۔ علاج کا دورانیہ ایک گھنٹہ روزانہ ہے اور ۳۵ دن تک جاری رہتا ہے جس میں مریض کا دوران خون ای ای سی پی کے ذریعے دل کی طرف بڑھ جاتا ہے۔ دل کو خون کی سپلائی کرنے والی شریانوں میں خون کی گردش بڑھ جاتی ہے۔ اسی دوران کچھ ہارمونز اور کیمیائی مادے ان شریانوں سے خارج ہوتے ہیں جو چھوٹی چھوٹی نئی شریانیں بناتے ہیں جس سے دل کے کام کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے اور دل بہتر طور پر کام کرنا شروع کر دیتا ہے۔

انجائنا کی علامات

سینے میں درد یا چھبن کا احساس
دل کی طرف بوجھ یا سانس لینے میں دشواری
ٹھنڈے پسینے آنا
تھوڑا سا چلنے سے سانس پھولنا اور تھکاوٹ کا احساس
ای ای سی پی آپ کی ان شکایات کا موثر علاج ہے۔

ای ای سی پی ہی کیوں؟

تحقیق اور تجربات نے ثابت کردیا ہے کہ ای ای سی پی ایک قابل اعتماد اور آسان طریقہ علاج ہے۔ اس پر تحقیق کے دوران ہزاروں دل کے مریضوں پر تجربات کئے گئے جس میں کامیابی کی شرح ۸۰ فیصد رہی۔ امراض قلب میں مبتلا ان لوگوں میں دل کے امراض کی علامات یا تو بالکل ختم ہو گئیں یا ان میں واضح کمی پائی گئی۔ نتیجتا ان کو ہارٹ سرجری سے نجات مل گئی۔

ای ای سی پی ۔ ایک نیا احساس

ای ای سی پی ایک نیا طریقہ علاج ہی نہیں بلکہ یہ ایک نیا احساس بھی ہے۔
ایک بہتر زندگی گزارنے کا احساس
ای ای سی پی نے امراض قلب میں مبتلا لوگوں بالخصوص انجائنا کے مریضوں میں بہتر زندگی گزارنے کے لیے اُمید کی ایک نئی کرن پیدا کی ہے۔

بہتر معیار زندگی

ای ای سی پی سے دل کے مریضوں کا معیار زندگی بہتر ہو جاتا ہے۔
ورزش کی صلاحیت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
چہل قدمی اور سیر و تفریح سے درد کی شکایات نہیں رہتی۔
سینے کے درد میں نمایاں کمی یا مکمل نجات مل جاتی ہے۔
ای ای سی پی سے لوگوں کو لمبی زندگی کے مقاصد حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔
ای ای سی پی کے بعد زندگی کو انجوائے کرنے کا احساس اُجاگر ہو جاتا ہے۔

ای ای سی پی کے موزوں مریض

انجائنا (سینے کا درد)۔
ایسے مریض جو پہلے انجیو پلاسٹی اور بائی پاس کروا چکے ہوں اور ان کو دوبارہ انجائنا کی شکایت ہو۔
سرجری کے لیے غیر موزوں افراد۔
عمر رسیدہ افراد۔
ایسے مریض جو دل کے عارضہ کے علاوہ دوسرے امراض میں بھی مبتلا ہوں جیسے ذیابطیس۔

ای ای سی پی کے ممکنہ نتائج

سینے کے درد میں نمایاں کمی یا مکمل نجات۔
ورزش کی صلاحیت میں اضافہ۔
دل کے پٹھوں میں خون کی گردش میں اضافہ۔
دل کی شریانوں میں خون کا بہاو بہتر ہونا۔
دل میں کئی چھوٹی نئی شریانوں کا بننا۔
دل کے کام کرنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ۔
ہارٹ اٹیک کی علامات میں نمایاں کمی یا مکمل نجات۔

مزید معلومات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

For more information about EECP Treatment in Pakistan click here.